کراچی(صباح نیوز)کراچی میں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے غیر معیاری کھانا فروخت کرنے پر 12 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ریسٹورنٹ کو سیل کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے مطابق کارروائی حال ہی میں قائم ہونے والے سی بی سی کے فوڈ سیل کی جانب کی گئی۔