شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈومیسٹک ورکر فیڈریشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری میاں اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی نے لاہور راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد میں ڈومیسٹک ورکر کی رجسٹریشن کا اشتہار دیا ہے جو کہ چھوٹے شہروں میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کیخلاف گہری سازش ہے اور پنجاب ڈومیسٹک ورکر ایکٹ کی خلاف ورزی ہے سوشل سکیورٹی کی پالیسی قانون کی روح کے منافی ہے اس سے سیکڑوں گھروں میں ملازمت کرنے والے ورکر مراعات سے محروم ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلشوم اشرف, صائمہ جاوید مسرت بشارت ،روحل ریاض بھی موجود تھی اجلاس سے ڈومیسٹک ورکر فیڈریشن پنجاب کے صدر عبد الرحمن عاصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک ورکر فیڈریشن پنجاب کی واحد رجسٹر نمائندہ تنظیم ہے جو پورے پنجاب کے مختلف شہروں میں کام کر رہی ہیں ۔