کامیاب جوان پروگرام سے بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا: سردار آصف احمد علی

Oct 20, 2019

قصور(نامہ نگار) کامیاب جوان پروگرام سے بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا، نوجوان 10ہزار سے 50لاکھ تک بلا سود قرض حاصل کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں گے، 10لاکھ افراد کو میرٹ پر قرض دئیے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان خود نگرانی کریں گے، تحریک انصاف کے تمام پروگرام میرٹ کی بنیادوں پر چل رہے ہیں، شفارش اور رشوت کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، یہ تحریک انصاف کی حکومت ایک عوامی حکومت ہے، اب اپنوں کو نوازنے کا دور گزر چکا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہو گا، عوام جلد حقیقی تبدیلی سے مستفید ہونا شروع ہو جائیں گے

مزیدخبریں