رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف یو سی3کے رہنما حیدر علی گجرنے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں سے ڈرنے والے نہیں، حکومتوں کے خلاف مارچ ہوتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نریندر مودی کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں، موجودہ حالات میںعلماء کرام کو مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مسلمان کشمیری بھائیوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، اس دوران کشمیر کے سنگین مسئلہ کو چھوڑ کر اقتدار کی جنگ کے لئے دھرنا اور احتجاج مولانا فضل الرحمن کو زیب نہیں دیتا،رہنما ء تحریک انصاف نے کہا کہ لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کو شکست چوروں کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، اور یہ شکست نئے انتخابات کا مقابلہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار اور منفی سیاست کی گنجائش نہیں استحکام کی ضرورت ہے، پاکستان کے عوام صرف ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں لیکن کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ ملک آگے بڑھے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے ایک سال کے دوران معاشی طور پر عظیم کامیابیاں حاصل کیں۔
احتجاج اور دھرنوں سے ڈرنے والے نہیں‘ فضل الرحمن مودی کا ایجنڈا پورا کر رہے ہیں:حیدر علی گجر
Oct 20, 2019