مسلم لیگ ن کے آزادی ما رچ میں شرکت کے اعلان پرحکمران پریشان ہیں:خالد جوئیہ

Oct 20, 2019

کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ ،سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی عمران سمیت حکومت کے تمام وزیروں ،مشیروں کے چہرے خو میں مبتلا ہو گئے حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ملکی معاشی حالات حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ملک کے معاشی حالات تباہی کے دہانے پر ہے سر مایہ کاری اور بے روز گاری بند ہو چکی ہے مہنگائی عروج پر ہے ہسپتالوں میں دوایاں نہیں ہے غریب آدمی سہک سہک کر مر رہا ہے جبکہ عمران کہتا ہے کہ ملک تر قی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا جیل میں قائد میاں نواز شریف ،مریم نواز بیمار ہے ان کو خاندانی ڈاکٹر چیک کی رسائی نہ دینا حکومت کی بد تر ین انتقامی کاروائی کا عملی ثبوت ہے تحریک انصاف کی حکو مت ملک سے اپوزیشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو ٹھیک ہے حکومت عوام کا خاتمہ تو نہ کرے مولانا کا آزادی مارچ تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ مارچ ہے مارچ اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک حکومت ختم نہیں ہو گی

مزیدخبریں