پرائیوٹ سکول مالکان ڈینگی کے خاتمے کیلئے سیمینار منعقد کرائے:ڈپٹی کمشنر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکول مالکان ڈینگی سے آگاہی مہم کے سلسلہ میں سکولوں میں سیمینار کا انعقاد یقینی بنائے تاکہ بچوں کو بھی ڈینگی سے بچنے اور اس کے لاروے کو روکنے کیلئے گھروں ،محلوں میں کردار اد کر سکے جبکہ پرائیوٹ سکول مالکان سکول کے اندر اور باہر پودے بھی لگائے اور ان کو حکومت پودے فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیوٹ سکول مالکان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن طارق محمود خان،جاوید چوہان،اور دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...