لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے حضرت سیدنا داتا گنج بخش ہجویری قدس سرہ العزیز کے عرس مقدس کے موقع پر ’’درسِ کشف المحجوب‘‘ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : برصغیر پاک و ہند میں عقائد ِاسلام کی شجر کاری اور گلشن اسلام کی آبیاری میں حضرت داتا گنج بخش کا کلیدی کردار ہے۔ آپ کی شہرۂ آفاق تصنیف’’ کشف المحجوب‘‘ رموزِ تصوف، عقائد اسلامی، مستند تاریخ، اخلاق عالیہ اور اسلام کے اولین مشاہیر کے فضائل و مناقب کا ایک حسین گلدستہ ہے۔ کشف المحجوب شریف کو اس کے مضامین کی افادیّت کی وجہ سے ایک مرشد ِ کامل کا درجہ حاصل ہے۔ حضرت داتا گنج بخش قدس سرہ العزیز کا فیضان صداقت ِ اسلام کا ایک مستند حوالہ ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں مذاہب باطلہ کو شکست دینے کیلئے آپ نے احکامِ توحید اور آدابِ رسالت آسان پیرائے میں لوگوں کے دل و دماغ میںنقش کیے۔ آپ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کے مقلّد اور عقائد اہل سنت کے مبلّغ تھے۔ صدیوں کے گزر جانے کے باوجود آج بھی حضرت داتا گنج بخش کی عقیدت دلوںپر راج کر رہی ہے۔
گلشن اسلام کی آبیاری میں حضرت علی ہجویریؒ کا کلیدی کردارہے:اشرف آصف جلالی
Oct 20, 2019