پاکستان نے بھارت کی جانب سیکنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 5 پاکستانی شہری اور ایک فوجی شہید ہونے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری سیکٹرز میں بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جو 5 معصوم پاکستانی شہریوں اور ایک فوجی کی شہادت کا سبب بنی۔ بھارت کی جانب سیمسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، قابض فوج خلاف کی اشتعال انگیزی بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہے اور قابل مذمت ہے۔ڈی جی ساتھ ایشیا نے واضح کیا کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، شہادت ہے مطلوب و مقصود ہے مومن ،نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کے زریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فوج نے آج بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور نہ صرف 9 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی کئے بلکہ دشمن کے 2 بنکرز بھی تباہ کر دیئے.
لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پرپاکستان کا شدید احتجاج،بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
Oct 20, 2019 | 17:20