کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کل ایک ایسا جلسہ تھا جس میں میزبان اور مہمان کراچی کے نہیں تھے۔ ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال کیا آپ ہر گلی میں آکر جلسہ کر لیں تاکہ سڑکیں تو بن جائیں۔ علاوہ ازیں پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کے عوام کی گنتی درست نہیں کرائی گئی۔ کسی نے اس پر بات نہیں کی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کے کسی شہری نے شرکت نہیں کی۔ شہر قائد والوں کیلئے گیس بجلی سمیت سب کچھ مہنگا ہے ۔