ہائیکورٹ:  اسلام آباد میں بڑھتے جرائم کا نوٹس ، تفصیلی رپور ٹ  جمع کرانے کاحکم 

اسلام آباد (وقائع نگار )اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے حوالے سے کیسز کے حوالے سے سماعت پر آئندہ سماعت پرتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ وفاق کی جانب سے عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے اسلام آباد میں گمشدگی واقعات اور جرائم میں اضافے کے حوالے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...