حافظ آباد بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر والد، والدہ کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا 

Oct 20, 2020

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹائون میں بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنے والد اور والدہ کو بیدردی سے قتل کر دیا۔ ملزم اپنے والدین کی لاشیں گھر میں بند کر کے فرار ہوگیا۔ حافظ آباد کے علاقہ پھول ٹاؤن میں بدبخت بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر بیدردی سے اپنے والد عمرحیات اور والدہ آسیہ بی بی کوجان سے مار دیا۔ ملزم زبیر نے دونوں کو ہتھوڑوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کیا۔ ملزم کا چھوٹا بھائی جب گھر پہنچا تو والدین کی لاشیں دیکھ کر ہوش کھو بیٹھا۔ حالت غیر ہونے پر اسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقتولین کی بیٹی اور دیگر رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزم زبیر نشے کا عادی تھا۔ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس تھانہ سٹی نے بیٹے زبیر کے خلاف دوہرے قتل کے الزام میں اسکے بھائی شعیب حیات کی مدعیت میں  مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔

مزیدخبریں