لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پارلیمنٹ جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد زخمی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈی چوک میں جاری دھرنے کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رکاوٹیں ہٹا کر پارلیمنٹ کے سامنے جانے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپوں میں متعدد خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ مظاہرین کو روکنے کی کوشش میں پولیس کی خواتین بھی زخمی ہوئیں، دھرنا میں شامل خواتین حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتی رہیں، مذاکرات کی ناکامی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے گرین بیلٹ، اطراف کا جنگل عبور کر کے اور سٹرک پر لگائی گئی کنڈا تار (باب وائر) ہٹا کر پارلیمنٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی تو اس کوشش میںکئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ہاتھ پائوں چھل گئے، زخمی خواتین درد سے کرہتی رہیں جبکہ پولیس انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے سر توڑ کوشش کرتی رہی، پولیس کی کوشش تھی دھرنا خواتین کو دھرنے کی جگہ ڈی چوک تک محدود رکھا جائے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس تجاویز حکومت کو دی ہیں انہیں منظور کیا جائے، مطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، بھوک ہڑتال کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن