نیشنل نیوٹریشن پلان دینے کا فیصلہ‘ ڈی جی ہیلتھ ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیوٹریشن کے قومی و عالمی ماہرین 18 رکنی ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہوںگے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہوں گے۔ ورلڈ بنک‘ یورپی یونین‘ ورلڈ فوڈ پروگرام گروپ میں شامل ہیں۔ ڈبلیو ایچ او‘ یونیسف کے ماہرین نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہوں گے۔ نیوٹریشن انٹر نیشنل، ڈی ایف آئی ڈی نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ پلان میں صوبوں کی تجاویز شامل کی جائیں گی۔ پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...