لاہور(خصوصی نامہ نگار+ سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 10 افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ محمد خان رانجھا کو تبدیل کر کے ممبر پی اینڈ ڈی جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر عمر سعید چوہدری کو سپیشل سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ اور حبیب خالد حبیب کو ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکویسن، فضل عباس کو گریڈ 21 میں ترقی کے بعد ممبر وزیراعلی معائنہ ٹیم تعینات کیا ہے۔ اے سی ہیومن ریسورس لاہور شاہد عباس کاٹھیا کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور جبکہ سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ حافظ انیس الرحمان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میاں جمیل احمد کو تبدیل کر کے سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفئیر بورڈ تعینات کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمن پیسی فرحت حسین فاروق کو تبدیل کر کے او ایس ڈی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری زراعت عامر رضا کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایڈمن پیسی تعینات کیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات توقیر الیاس چیمہ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو منڈی بہائوالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔