اوکاڑہ، مکان کی چھت گرنے سے ماں 4 کمسن بچوں سمیت جاں بحق

اوکاڑہ+گیمبر چھائونی+ ساہیوال (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور اسکے 4 بچے شامل ہیں۔ چھت پر پڑا ملبہ چھت گرنے کی وجہ قرار دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس۔ تفصیلات کے مطابق گیمبر کے نواحی گاؤں 60 فور آر میں پیش آیا انتہائی افسوسناک واقعہ جہاں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون پروین بی بی، 4 بچوں ایمان فاطمہ، محمد ابیل، شفیقہ فاطمہ اور ایک نومولود بچی سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ ایک بچہ شکیل معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 3 سال کے درمیان ہیں۔ چھت گرنے کی وجہ مکان پر پڑا ملبہ بتایا جاتا ہے جس کا بوجھ چھت برداشت نا کرسکی اور زمین بوس ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی بچے اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کردیا۔ ایک ہی گھر کے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گاؤں کی فضا انتہائی سوگوار ہوگئی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔عثمان بزدار نے اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...