اسلام آباد (قاضی بلال؍خصوصی نمائندہ) غیر حاضر رہنے اور سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والے ادارہ معزوران (نرم) کے دو افسروں کو وزارت قومی صحت نے عہدوں سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نرم ہسپتال ڈاکٹر شائستہ حبیب کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ڈپٹی ڈاریکٹر نرم ہسپتال ڈاکٹر مظہر کو بھی معطل کر دیا ۔ گریڈ 19 کی ڈاکٹر شبانہ سلیم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نرم ہسپتال کا چارج سونپ دیا۔ شبانہ سلیم وزارت ہیلتھ میں ڈاریکٹر کوآرڈنیشن کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہیلتھ نے ای ڈی اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مظہر نے نرسوںکو غیر حاضری پر شو کاز نوٹسز جاری کئے تھے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی مرمت کی مد میںساڑھے تین لاکھ روپے کے بل بنانے اور گاڑیوںکے ذاتی استعمال سے روکا تھا۔