اسلام آباد (عبداللہ شاد - خبر نگار خصوصی) بھارت میں روایتی اور سوشل میڈیا پر انڈین آرمی میں موجود مسلم فوجیوں کیخلاف زہر افشانی ٹاپ ٹرینڈ بن چکی ہے۔ سوشل میڈیا سے شروع ہونیوالے یہ بحث اب انڈین ٹی وی چینلز اور اخبارات میں بھی سرخیوں میں ہے۔ آر ایس ایس کے میڈیا ونگ سے چلنے والی اس پوسٹ میں کہا جا رہا ہے ’’ بھارتی فوج میں کام کرنے والے تمام مسلم غدار ہیں اس لئے بھارتی فوج سے مسلمانوں کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے‘‘۔ اس خبر کے مطابق بھارتی مسلم فوجیوں نے 1965 میں پاکستان کیخلاف لڑنے سے انکار کر دیا تھا جو کہ ان کی ’’ غداری‘‘ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہندو مسلم منافرت انتہا پر پہنچنے کے بعد مودی سرکار اس خبر کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے خبروں کو مکمل طور پر بلیک آئوٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
بھارت، انڈین آرمی میں موجود مسلم فوجیوں کیخلاف زہر افشانی ٹاپ ٹرینڈ
Oct 20, 2020