حکومت نے مہنگائی ،بیروزگاری،کرپشن اور کشمیر پرخاموشی اختیار کرلی:ابوالخیر محمد زبیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران ناکام ہو گئے ہیں مہنگائی ،بیروزگاری،کرپشن اور کشمیر پرحکومت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے ۔پاک فوج پاکستان کا سرمایہ ہے اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف بات کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ۔مرکزی سیکریٹری جنرل سید صفدر شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات فوری طور کرائے جے یو پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ۔قاری زوار بہادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورتحال اس وقت انتہائی نازک ہے ۔ اجلاس میں ڈاکٹر جاوید اعوان ،سید عقیل انجم قادری ،صاحبزادہ فضل الرحمن اکاڑوی ،میاں منیر احمد جامی ،پیر جمال الدین چشتی،پیر سید عاشق حسین شاہ بخاری ،سید شاداب الحسن نورانی ،محمد ایوب مغل ،رشید احمد رضوی،نصیر احمدنورانی ،ڈاکٹر یوسف آرائیں ،صاحبزادہ مدثر حسین وٹو،پیر سعید احمد نقشبندی،ڈاکٹر محمد یونس دانش ،مفتی تصدق حسین قادری ،حافظ ارتضی نورانی حاحی ظفر احمد ساہی،محمد عثمان سیالوی،رشید احمد سہو،حافظ محمد اصغر علی چیمہ محمد ایوب خان ایڈووکیٹ ،ابویاسر اظہر حسین فاروقی،ان کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں سے اراکین عاملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن