کامونکے:5منشیات فروشوں نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کامونکے(نامہ نگار) منشیات فروش پانچ افراد نے اٹھارہ سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں گھوماں کے محمد لطیف کے اٹھارہ سالہ بیٹے حسنین نے گاؤں کے ناصر وغیرہ کو منشیات فروخت کرنے سے منع کیا جس کا انہیں رنج تھا،گذشتہ رات حسنین ٹبہ محمد نگر میں واقع اپنے چچا اکرم کے گھر آیا جہاں ملزمان ناصر،ندیم،میکس مسیح وغیرہ نے فون کرکے حسنین کو ملنے کے بہانے بلایا اور سبزی منڈی کے قریب ریلوے روڈ پر زیر تعمیر مکان میں لے جا کراسے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا ۔سٹی پولیس مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کرکے مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن