قصور:پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا

Oct 20, 2020

قصور(نمائندہ نوائے وقت ) رکن پورہ کنگن پور میں پرانی رنجش پر ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بائیس تیس سالہ محمد شبیر موٹرسائیکل پرپرویز اور علی شان کے ساتھ جا رہا تھا کہ جب وہ رقبہ حق نواز ڈوگر کے قریب پہنچا تو گھات لگائے ملزمان انتظار،مشتاق وغیرہ نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو گولیاں لگنے سے محمدشبیر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پاکر پولیس تھانہ کنگن پور نے موقع پر پہنچ گئی اورمحمد شبیر کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزیدخبریں