بھکھی (نامہ نگار ) حکومت کیخلاف مظاہرہ دراصل مہنگائی بے روز گاری لاقانونیت کا ریفرنڈم ہورہا ہے پاکستان کے تمام شعبے تباہی کے سپرد کردیئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے ن لیگ سردار عرفان ڈوگر نے ملک ناصر وٹو کی چچی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت ڈکٹیٹر شپ کا مظاہرہ کررہی ہے ہمارے سینکڑوں کارکنان کی گرفتاری حکومت کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستانی قوم حکومت کو بدعائیں دے رہی ہے اور غریبوں کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی بہت جلد نااہل اور ناتجربہ کار جھوٹے وعدوں پر قائم حکومت سے عوام کی جان چھوٹنے والی ہے حکومت چلانا سیاسی مسافروں کے ٹولے کے بس کی بات نہیں ہے حکمرانوںکے طرز حکمرانی سے ملک سیاسی، معاشی، اخلاقی ،خارجی وداخلی ،سطح پر ناکام ہوچکا ہے۔