حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے علاقہ رسول پور تارڑ میں پہلے جدیدکمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑنے اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب اراضی ریکارڈ سنٹر معظم اقبال سپراء ،کمشنر گوجرانوالہ سید گلزار حسین شاہ،کمشنر فیصل آبادعشرت علی،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا،آر پی او فیصل آبادراجہ رفعت مختار، ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر ،ڈ پٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض،ڈی پی او چنیوٹ عمر بلال،اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں واثق عباس سمیت دیگر افسران افتتاحی تقریب میں شریک تھے ۔سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام موجودہ حکومت کی بہت بڑی کاوش ہے اس منصوبے سے لوگوں کو اپنی اراضی اور جائیدائوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کی جدید سہولت میسر آ سکی گی اور جعل سازی کے زریعے فرد کے اجراء اور اراضی کی خریدو فروخت کا سلسلہ بھی ختم ہو جائیگا ۔اور عوام کو فردات کے اجراء اور زمینوں کے انتقال کے لیے دور دراز شہروں کے دفاتر بھی جانا نہیں پڑے گا ۔انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی کاوش سے صوبہ بھر میں اراضی کی فرد کے اجراء اور انتقال کے لیے موبائل وین سروس کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس منصوبے کے تحت لوگ اپنے گھر سے ہی آن لائن بکنگ کروائیں گے اور اراضی ریکارڈ سنٹر کی موبائل وین اگلے روز انکے گھر کی دہلیزپر فرد کے اجراء اور انتقال کی سہولت فراہم کریگی ۔
سنیئر ممبر بورڈ ریونیونے کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کر دیا
Oct 20, 2020