فیصل آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹس اور جگنو سپورٹس کلب پاکستان کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر بوائز وگرلز دوستانہ میچز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کرکٹ بال کو ہٹ لگاکر میچز کا افتتاح کیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف، صدر جگنو کلب پاکستان ناصرہ کفیل، سرپرست اعلی رانا افتخار، کیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر، کوارڈینیٹر عاطف نومی ملک، صدر فٹسال ایسوسی ایشن، حافظ اظہر محمود کے علاوہ شائقین بھی موجودتھے۔یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں گرلز کے مابین ٹی 10،بوائز کے مابین ٹی 20 اور بوائز کے مابین فسٹال میچ کھیلاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے یکجہتی کشمیر دوستانہ میچز کے انعقاد کے سلسلے میں منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ کھلاڑیوں نے میچز میں شرکت کرکے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
اور واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ہر موڑ پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں اورکشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔