لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں اپنے سفرکا آغاز 30 اکتوبر سے کریگی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز تیس اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم آج بروز منگل کوپاکستان پہنچے گی، جہاں ہوٹل پہنچتے ہی ان کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کی صورت میں مہمان اسکواڈ 7 روز آئسولیشن میں گزارے گا تاہم اس دوران انہیں آرمی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے بند دروازوں میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
آئی سی سی مینزکرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ:قومی ٹیم کا سفر 30اکتوبر سے شروع
Oct 20, 2020