بغلان میں طالبان کا حملہ پسپا‘ 7 نعشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے: افغان حکام

Oct 20, 2020

پل خمری (شِنہوا) شمالی افغان صوبہ بغلان  میں ایک مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے۔ اور شدت پسند 7 نعشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ یہ بات افغان فوج کی جانب سے پیر کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان کے مطابق مسلح جنگجوؤں نے اتوار کی شب قلعہ گئی علاقے میں ایک مرکزی شاہراہ پربڑا حملہ کیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا فوجی دستے شدت پسندوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ قومی دارالحکومت کابل کو 8 شمالی صوبوں سے منسلک کرنے والی یہ مرکزی شاہراہ بغلان صوبے کے قلعہ گئی علاقے سے ہوکر گزرتی ہے اور اگر طالبان جنگجو قلعہ گئی پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ آسانی کے ساتھ ہائی وے کو بند کر کے کابل اور شمالی صوبوں کے درمیان آمدورفت کو منقطع کر سکتے تھے۔

مزیدخبریں