راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عابد عزیز شیخ نے ہیڈمسٹریس صدف قیوم کی تنزلی، برطرفی اور دیگراقدامات کے خلاف دائررٹ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے پٹیشنر کے وکیل سعید یوسف خان ایڈووکیٹ نے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیاکہ انتظامیہ نے درخواست گزار کی خلاف ضابطہ تنزلی کی اور بعد ازاںعدالت عالیہ سے رجوع کرنے پربرطرف کر دیا عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین سے جواب طلب کر لیا۔