2020کاسورج سیاسی پنڈتوں کیلئے موت ثابت ہوگا:قاضی ندیم 

Oct 20, 2020

نواب شاہ(بیورورپورٹ)2020 کا ڈوبتا سورج ملکی اداروں کے خلاف بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا سیاسی پنڈتوں کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر بانی رہنما قاضی ندیم صدیقی نے تحریک انصاف کلچر اینڈ اسپورٹس فیڈریشن شہید بینظیر آباد ڈویژن کے صدر اسحاق چانڈیو کے ہمراہ تحریک انصاف کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انکا کہنا تھاپاکستان کے قومی اداروں کو کرپشن زدہ کرنے والے لٹیرے ڈاکو گجرانوالہ جلسہ سے ملک بھر میں بھارتی ایجنڈا لیکر نکلے ہیں  اپوزیشن ریاستی اداروں کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے عوام  ملک دشمن عناصر کو مسترد کردینگے حکومت مخالف جلسے کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے  گا،  قاضی ندیم صدیقی نے کہا پی ڈی ایم کی قیادت جمہوریت نہیں  چوری بچانے نکلی ہے پھپو،پاپا اور نوازشریف کا پتلی تماشا زیادہ دیرنہیں چلے گا،انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان کی حکومت کے ابتدائی مشکل فیصلہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ہیں۔

مزیدخبریں