گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جناح سٹیڈیم میں 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم جلسہ میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور سڑکیں بلاک کرنے پر خرم دستگیر خان سمیت تین نامزد، 100نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک، سابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) سلمان خالد پومی کیخلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سلمان خالد پومی بٹ نے انتظامیہ کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائے گئے اقرار نامے میں خرم دستگیر اور محمود بشیر ورک گواہ تھے جنہیں نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
گوجرانوالہ جلسہ، خرم دستگیر سمیت103 افراد پر مقدمہ
Oct 20, 2020