سکھر (نوائے وقت رپورٹ) گھوٹکی میں دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن کے معاملہ پر رمیش کمار نے ایف بی آر میں جواب جمع کرا دیا۔ ایف بی آر کے مطابق رمیش کمار نے تحقیقات سے اپنا نام خارج کرنے کی درخواست کر دی۔ رمیش کمار نے کہا کہ میرا کسی کاروربار اور بنک ٹرانزیکشن سے تعلق نہیں۔ ایف بی آر نے دھوبی رمیش کمار کو کروڑوں روپے کی خریداری پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر نوٹس دیا تھا۔