لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوام کوریلیف دینے کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں سستے سہولت بازار لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید کو سستے سہولت بازار لگانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں سستے سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔ سستے سہولت بازارورں میں آٹا اور دیگر اشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائں گے۔ سبزیوں پھلوں اور دالوں کی میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلا کرتی۔ ذات کو قومی مفاد پر ترجیح دینے والے عوام کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں۔ اپوزیشن رہنما اداروں کے خلاف تقریریں کرکے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے دوغلے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن جتنے مرضی جلسے کر لے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عثمان بزدار نے پابندی کے باوجود لاہور کے بعض علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گلہبار کالونی میں ڈور پھرنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار نے رحیم یار خان میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں طالبات سے نارواسلوک کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے طالبات سے ناروا سلوک کی تصویریں وائرل کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
افراتفری کی سیاست سے قوموں کی تقدیر نہیں بدلتی: عثمان بزدار
Oct 20, 2020