افغانستان، شاہراہ پرطالبان حملہ پسپا،7 ہلاک

پل خمری(شِنہوا)شمالی افغان صوبہ بغلان  میں ایک مرکزی شاہراہ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لئے طالبان کا حملہ پسپا کردیا گیا ہے اور شدت پسند 7 لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔یہ بات فوج کی جانب سے پیر کے روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔بیان کے مطابق مسلح جنگجوں نے اتوار کی شب قلعہ گئی علاقے میں ایک مرکزی شاہراہ پربڑا حملہ کیا تاہم ان کا یہ منصوبہ اس وقت  ناکام ہوا جب 7شدت پسند مارے گئے اور 8 دیگر زخمی ہوئے۔سکیورٹی فورسز کے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی اشارہ دئے بغیراس بیان میں کہا گیاہے کہ فوجی دستے شدت پسندوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔قومی دارالحکومت کابل کو 8 شمالی صوبوں سے منسلک کرنے والی یہ مرکزی شاہراہ بغلان صوبے کے قلعہ گئی علاقے سے ہوکر گزرتی ہے اور اگر طالبان جنگجوقلعہ گئی پرکنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ آسانی کے ساتھ ہائی وے کو بند کر کے کابل اور شمالی صوبوں کے درمیان آمدورفت کو منقطع کرسکتے تھے۔طالبان شدت پسندوں نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن