جی سی یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح نومبر میں ہوگا: شوکت بھٹی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی۔ٹی۔آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی نے کہا ہے کہ حافظ آباد میں جی۔سی۔یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہوگا۔ ہم ضلع کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم انکی دہلیز پر دینے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو شعار بنائے رکھا ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کے خلاف بولنے والے محب وطن نہیں ہیں یہ بھارتی حکمرانوں کی زبان بول رہے ہیں ۔اپوزیشن گیارہ جماعتی چور ٹولہ متحد رہ کر اپنی چوری چھپانے کے لیے آپس میں بھائی بھائی ہو گئے ہیں ان کا ایجنڈا ملک کی ترقی روکنا ہے پی ڈی ایم صرف شور کرہی ہیں جس میں پاور نہیں ہے ان کی نہ کوئی سمت ہے اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہے۔ ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں عوام کے لیے کچھ نہیں میاں نواز شریف نے اپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے۔ اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن