چیک اینڈ بیلنس ناپید‘ کاسمیٹکس کی اشیاء کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ

Oct 20, 2020

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع خورمافیا نے راتوں رات کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافہ کردیا ذرائع کے مطابق کرونا لاک ڈائون میں ہونے والے نقصان کو پوا کرنے کیلئے خام مال کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو جواز بناکر کاسمیٹکس اشیاء کی قیمتوں میں راتوں رات50فیصد تک اضافہ کردیا گیا اس طرح اشیاء خوردونوش‘ ادویات ،بیکری آئٹیمز کے بعد کاسمیٹکس کے شعبہ میں موجود مافیا نے بھی اپنا کام دکھا دیا ہے اور بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومتی رٹ نام کی کوئی چیز کسی شعبہ میں نظر نہیں آرہی ہر طرف مافیاز چھائے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں