ملتان (سماجی رپورٹر )تنظیم فضلاء انوارالعلوم پاکستان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہکاروانِ مصطفٰی موٹر سائیکل ریلی کل یکم ربیع الاول کو تین بجے جامعہ انوار العلوم نیوملتان سے نکالی گئی جس کی قیادت تنظیم فضلاء علماء قاری عبدالعزیز سعیدی،مفتی محمدامین سعیدی مفتی مولانا غلام یٰسین،مولانا ربنواز سعیدی، علامہ ارشاد احمد اور مولانامحمداشرف مہرآبادی نے کی اوران کے علاوہ علامہ غلام فریدقادری،علامہ قاری محمد اسحاق سعیدی، قاری محمدابراہیم، خواجہ عاشق حسین صدیقی، قاری محمدطارق طاہر، قاری حبیب اللہ چشتی، قاری مقبول احمدفیضی، قاری خادم حسین سعیدی،قاری عابد حسین سعیدی، قاری محمداکرم سعیدی، قاری غلام حسین قادری، قاری غلام مجتبٰی، مولانا محمدنواز قادری، مولانا محمدفاروق شاہجمالی، قاری منظور احمد اور دیگر علماء اور کثیر تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔ یہ ریلی چوک کمہارانوالہ،مدنی چوک، جنرل بس سٹینڈ، بی سی جی چوک، چوک شاہ عباس، عزیز ہوٹل، ایس پی چوک، پریس کلب، نواں شہر، پل موج دریا، ایم ڈی اے چوک،کچہری چوک، گھنٹہ گھر، ہمایوں روڈ اور چونگی نمبر9سے ہوکر شاہی عیدگاہ ملتان میں علامہ سید احمدسعید کاظمی کے مزار پر ختم ہوئی۔نعت خوان علماء نے راستے بھر در دروروسلام سے حاضرین کا خون گرمایا ۔