وفاقی کابینہ اجلاس:حکومت مخالف جلوسوں کابھی جائزہ لیاجائیگا

Oct 20, 2020 | 10:15

ویب ڈیسک

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔ اپوزیشن کی تحریک اور حکومت مخالف جلسوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو گندم اور چینی کی درآمد کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا۔ مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور اس کے نتائج کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کابینہ کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ کی صورت حال اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ گن اینڈ کنٹری کلب کی عارضی مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دیگی۔

وزیر اعظم عمران خان کابینہ کو ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کے بارے میں بھی اعتماد میں لیں گے۔

مزیدخبریں