حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40روپے فی مسافرمقرر کر دیا

 صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی نے کہا کہ لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین کسی کا ذاتی یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں، عوام کے پیسوں سے بننے والے منصوبے صوبے کی ملکیت ہوتے ہیں اورپی ٹی آئی حکومت عوام کے پیسوں سے شروع کردہ منصوبوں کی تکمیل کی پالیسی پر کاربند ہے۔ یہ بات انہوں نے آج لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلق جاری اپنے پالیسی بیان میں کہی۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کو لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے مکمل کیا گیا ہے۔سابقہ حکومت کے نامکمل منصوبوں کو مکمل کر کے عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔حکومت پنجاب نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یک طرفہ کرایہ 40روپے فی مسافرمقرر کر دیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے کرایہ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن