پاکستان: کورونا کی چوتھی لہر میں مسلسل کمی، 24 گھنٹے کے دوران554 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 554 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 12 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 66 ہزار 204افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 312 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42ہزار126 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ3 لاکھ 21 ہزار823 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.31فیصد رہی۔


ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 783مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 38 ہزار 271 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 868جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 66ہزار432کورونا کیسز اور 7 ہزار 534اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 77 ہزار 38افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 693جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 138کیسز اور 354اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 412افراد کورونا سے متاثر جبکہ 740جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 6 ہزار 543 افراد متاثر جبکہ 937انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25 ہزار 205ہو گئی۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 977 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 687ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

ای پیپر دی نیشن