دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 20اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 24کروڑ15لاکھ53ہزار899ہوگئی ہے۔امریکہ 4کروڑ51 لاکھ 32ہزار148مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ40لاکھ94ہزار373مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ16لاکھ 64ہزار879 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 85لاکھ81ہزار278، روس میں 79لاکھ36ہزار798، ترکی میں 77لاکھ14ہزار349 اور فرانس میں 71لاکھ96ہزار754 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ9ہزار967 اور ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 52لاکھ74ہزار766 تک پہنچ گئی ہے۔