لاہور(خبرنگار)بنکنگ جرائم کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا- جج اسلم گوندل کو ایف آئی اے نے بتایا کہ ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلب کیا ہے وہاں بھجوادیا ہے ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دی جائے،جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے 21 اکتوبر کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمے میں گرفتار کیا ہے،تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے کسی قسم کی ریکوری باقی نہیں،عدالت درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے جواب طلب
Oct 20, 2022