ڈالر 1.70روپے مہنگا ، سونے کی قیمت 1350تولہ بڑھ گیا 

Oct 20, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 17 پیسے مہنگا ہو کر 220 روپے 88 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے اضافے سے 227 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا اضافہ ہوا ہے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے دس گرام سونا 1158 روپے اضافے سے ایک لاکھ 28 ہزار 944 روپے ہے دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونا 18 ڈالر کم ہوکر 1635 ڈالر فی اونس ہے۔ادھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 380 پوائنٹس اضافے کیساتھ 42200 پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا۔

مزیدخبریں