ممنو عہ فنڈنگ کیس : ایف آئی اے قا نون کے مطا بق کا رروائی جا ری رکھے : اسلام آباد ہا ئیکورٹ

Oct 20, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نا منظور ڈاٹ کام ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری  کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاق کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندہ اٹھاؤ، بندہ اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی۔ اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں۔ عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آجاتے ہیں۔ آج آپ حکومت میں ہیں کل یہ ہونگے، پرسوں کوئی اور ہوگا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، مگر اداروں نے ادھر ہی رہنا ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی منور اقبال دوگل  نے تیاری کی لئے وقت کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جو نئی درخواست دائر ہوئی ہے اس کی ابھی مجھے کاپی نہیں ملی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی وقت دینے کی مہلت منظور کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک  ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں