پنجاب پہلے ڈ یمنشیا پلان کا آغاز ، ن لیگ کا مفت علاج کرینگے : پرویز الہی 


لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے پنجاب ڈیمنشیا پلان کا آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب ڈیمنشیاپلان کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ومیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب ڈیمنشیاپلان کی بک وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو پیش کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈیمنشیاکے بارے میں عالمی اعداد وشمار فکر انگیز ہی نہیں بلکہ تشویشناک ہیں۔ڈیمنشیا کا مرض پاکستان میں بھی بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ ڈیمنشیا کے مرض سے یاداشت چلی جاتی ہے۔ہمیں ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا بزرگوں کے علاج کیلئے اپنی ذمہ داری نبھانی ہے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر ڈبلیو ایچ اوکی معاونت کے ساتھ ڈیمنشیا پلان کا آغاز کیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ اوکاشکریہ ادا کرتا ہوں جس کے تعاون سے پنجاب ڈیمنشیاپلان کا آغازکیاگیا ہے۔پاکستان میں اس وقت ڈیمنشیا کے تقریباً4لاکھ مریض ہیں اوران میں روزبروزاضافہ ہورہاہے۔ پریشان کن امر یہ ہے کہ ڈیمنشیاکے 90 فیصد مریضوں کی تشخیص ہی نہیں ہو پاتی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب ڈیمنشیا پلان کے آغاز پرصوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اوران کی ٹیم کو خراج تحسین کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے(ن) لیگ کی حکومت بھی ڈیمنشیا کا شکار ہوچکی ہے،ان کا علاج بھی کریں گے اوردوائی بھی مفت دیں گے۔ میں نے 6باروفاقی حکومت کو کہا کہ پنجاب کے پاس گندم نہیں۔وفاقی حکومت نے سندھ اوردیگر صوبوں کو گندم دی لیکن پنجاب کو نہ گندم دی نہ ہی امپورٹ کرنے کی اجازت۔وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 170ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔یہ رقم پنجاب اورصوبے کے عوام کا حق ہے۔شہبازشریف کی حکومت نے یہ رقم روک رکھی ہے۔گندم کے مسئلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ہم صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کابل پاس ہو جائے گا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے کالج آف تھلمالوجی اینڈ الائیڈ و یژن سائنسز کے دوسرے کانووکیشن میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کامیاب ڈاکٹرز میں اسناد تقسیم کیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کالج آف تھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے تمام رورل ہیلتھ سینٹرز میں آپٹو میٹر سٹ بھرتی کرنے اور الائیڈ ویژن سے متعلقہ گریڈ17کی آسامیوں پربھرتی پرعائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا۔ کالج آف تھلمالوجی اینڈ الائیڈ و یژن کے طلباء کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔کالج میں تمام صوبوں سے طلبہ کا آنا خوش آئند ہے۔80کی دہائی میں لڑکیوں کیلئے سیٹیں مختص ہوتی تھیں،اب لگتا ہے لڑکوں کیلئے میڈیکل کالج کیلئے سیٹیں مختص کرنا پڑیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں راولپنڈی ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ارکان اسمبلی نے حلقوں کے مسائل اورترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے راولپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی کا ماسٹر پلان تیار کرنے کااصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین و براؤن ایریاز اورہاؤسنگ کے لئے مخصوص علاقے کی زوننگ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے اور اڈیالہ اورچکری روڈ سمیت دیگر شاہراؤں کی تعمیر ومرمت کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...