فیصل آباد: فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 300لیٹر آئل برآمد، بھاری جرمانہ 

Oct 20, 2022


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)  ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایات پر ملاوٹی اور مضر صحت آئل کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے بڑی کارروائی کی۔ جناح ٹاؤن میں لاہوری چوک کے قریب نمکو بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارکر نان ٹریس ایبل آئل کی بڑی کھیپ پکڑی گئی،300 لیٹر آئل برآمد،پروڈکشن یونٹ میں صفائی کی ابتر صورتحال،تیار اشیاء پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت لیبل موجودنہ ہونے پربھاری جرمانہ عائدکیا گیا۔مزید برآں 300 لیٹر مضر صحت تیل،5 کلو حشرات سے متاثرہ آٹا اور دیگر زائدالمیعاد اشیاء برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دی گئیں۔

مزیدخبریں