فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں کیمیکلز اور ڈائزز کی مینو فیکچرنگ کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے جبکہ فیڈمک میں بانڈڈ وئیر ہائوس کے قیام سے اس شعبہ میں کاروبار کے حجم کو دس گنا تک بڑھایا جا سکتاہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس وقت کراچی میں ڈائز اینڈ کیمیکلز کی مینو فیکچرنگ ہو رہی ہے۔ جبکہ یہاں بھی مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی زیادہ ضرورت ہے ۔ اس مقصد کیلئے نئے یونٹ لگانے والوں کو فیڈمک کے زیر انتظام صنعتی علاقوں میں پلاٹ یا اُن کیلئے الگ زون بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔
کیمیکلز ،ڈائزز کی مینو فیکچرنگ کیلئے مشترکہ منصوبوں کی ضرورت، صدر فیصل آباد چیمبر
Oct 20, 2022