خانوادہ رسالت نے اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی دی : علامہ صابر حسین


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز شیعہ عالم دین علامہ صابر حسین توحیدی نے کہا ہے خانوادہ رسالت نے اسلام کی سربلندی کیلئے جو عظیم قربانی دی ہے وہ قیامت تک تاریخ انسانی کے افق پر چمکتی رہے گی نبی کریم ؐسے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے اہل بیت سے بھی الفت و محبت کابھرپور اظہار کیا جائے اس کے بغیر ہمارا ایمان کامل و اکمل نہیں ہوسکتا، نبی کریم ؐاور خانوادہ رسالت کا کردار و اخلاق ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس پر عمل کرکے ہم دنیاوی و اخروی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد مصطفی ؐہائوسنگ کالونی میں میلاد النبی ؐکے حوالے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت چیئرمین بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کونسل میاں افتخار حسین جالندھری نے کی، علامہ صابر حسین توحیدی نے کہا پیغمبر اسلام ؐکے بعد اسلام کی نشاط ثانیہ کیلئے خانوادہ رسالت کی قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن