عمران خان کی کامیابی حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے:میاںعلی بشیر


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق جنرل سیکرٹری بار میاںعلی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کی قیادت پر جس بھرپور اعتماد کیساتھ کامیاب کروایا ہے وہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے عمران خان نے شخصی سیاست ختم کرکے جو نظریہ کی سیاست کو فروغ دیا ہے وہ پاکستان کی سیاست میں بڑے انقلاب کی نوید ہے ضمنی انتخابات میں نوازلیگ اور حکمران اتحاد کی ناکامی عوام پر عدم اعتماد کامظہر ہے کیونکہ حکومت کے پاس عوام کی ترقی اور ملکی استحکام کو کوئی ایجنڈا نہ ہے یہ غیروں کی غلامی کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں امریکی صدر کا بیان حکمرانوںکے منہ پر طمانچہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے چودھری وقاص سروررامے کی رہائشگاہ پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...