نارنگ منڈی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مچھروں کی بہتات


نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)چیف آفیسر بلدیہ شہر میں گندگی کی صورت حال سے لاعلم، بلدیہ ملازمین نے سرکاری و نجی تعلیموں اداروں کے سامنے گندگی کے ڈھیرلگادئیے شدید بدبو سے طلباء وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنامچھروں کی بہتات میں اضافہ بیماریاں پھیلنے لگیں تفصیل کے مطابق مقامی بلدیہ کے ملازمین شہرکاکچرا اٹھاکر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سامنے پھینک دیتے ہیں جس سے ناصرف طلبا ء پریشان ہیں بلکہ شہریوں کیلئے بھی شدید مشکلات ہیں سماجی شخصیت نثار احمد مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا گندگی سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہے بلدیہ کا عملہ کوڑا کرکٹ ویسٹ پوائنٹ پر پھینکنے کی بجائے اپنی سہولت کیلئے درس گاہوں کے آگے ہی کوڑے کے انبار لگا دیتے ہیں انھوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...