جوئیانوالہ ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے ملک میں آئین و قانون کی نہیں افراد اور خاندانوں کی حکمرانی ہے مافیاز، جاگیرداروں وڈیروں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے ملک کا نوجوان حالات سے پریشان اور مایوس ہو چکا ہے ذہین نوجوان یا تو ملک سے بھاگ رہے ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہو کر جرائم کے عادی بن رہے ہیںوفاقی پر مسلط حکمرانوں کی نااہلی پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے، اپنے بیان میں چوہدری اویس عمر ورک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے اسکی تکمیل یقینی بنانے کی کوشش کی تو اس کی حکومت ختم کردی گئی پی ڈی ایم ٹولے کو ملکی ترقی برداشت نہیں یہ عوامی خوشحالی کے دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے تعلیم مہنگی کردی گئی ہے جس کے باعث نوجوانوں کی بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم سے محروم ہوچکی ہے پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر نوجوانوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔