مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی داعی اسلام تھے: صاحبزادہ سید نثار اشرف رضوی 


لاہور ( خصوصی نامہ  نگار) عظیم محدث اور تیرہویں صدی کے مجدد مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کے سالانہ عرس کے حوالے سے دربار سید دیدار علی شاہ، دہلی گیٹ میں قرآن خوانی و محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صاحبزاد ہ پیر سید نثار اشرف رضوی نے کی۔ پیر سید نثار اشرف رضوی نے کہا کہ مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی عظیم مصلح اور داعی اسلام تھے، انہوں نے احیائے اسلام کا فریضہ بخوبی سر انجام دیا ۔

ای پیپر دی نیشن