پی ڈی ایم نے سازش کے ذریعے اقتدار حاصل کیا:شمس حسن بھٹی

Oct 20, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر شمس حسن بھٹی نے کہا ہے پی ڈی ایم نے سازش کے ذریعے اقتدار تو حاصل کرلیا مگر وہ عوام کا اعتماد حاصل نہ کرسکے یہی وجہ ہے کہ عوام نے عمران خان کو 6 سیٹوںپر کامیاب کروایا ہے ابھی عمران خان نے لانگ مارچ کی کال نہیں دی اور حکومت اوچھے اور غیر جمہوری ہتھکنڈوںپر اتر آئی ہے اگر حکومت ایسے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئی تو پھر عوام کے غیض وغضب سے بچ نہ پائیگی ۔

مزیدخبریں